فهرس الكتاب

الصفحة 7271 من 7563

کتاب: اللہ اور سنت رسول اللہﷺ کو مضبوطی سے تھامے رکھنا

باب: نبی کریم ﷺ کا ارشاد کہ جوامع الکلم کے ساتھ بھیجا گیا ہوں

7271 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَبَّاحٍ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ سَمِعْتُ عَوْفًا أَنَّ أَبَا الْمِنْهَالِ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا بَرْزَةَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ يُغْنِيكُمْ أَوْ نَعَشَكُمْ بِالْإِسْلَامِ وَبِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ وَقَعَ هَاهُنَا يُغْنِيكُمْ وَإِنَّمَا هُوَ نَعَشَكُمْ يُنْظَرُ فِي أَصْلِ كِتَابِ الِاعْتِصَامِ

ہم سے عبد اللہ بن صباح نے بیان کیا ' کہا ہم سے معتمربن سلیمان نے بیان کیا ' کہا کہ میں نے عوف اعرابی سے سنا'ان سے ابو المنہال نے بیان کیا ' انہوں نے ابو برزہ رضی اللہ عنہ سے سنا' انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں اسلام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ غنی کردیا ہے یا بلند درجہ کردیا ہے ۔

ورنہ اسلام سے پہلے تم ذلیل اور محتاج تھے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت