فهرس الكتاب

الصفحة 7282 من 7563

کتاب: اللہ اور سنت رسول اللہﷺ کو مضبوطی سے تھامے رکھنا

باب : نبی کریم ﷺ کی سنتوں کی پیروی کرنا

7282 حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ يَا مَعْشَرَ الْقُرَّاءِ اسْتَقِيمُوا فَقَدْ سَبَقْتُمْ سَبْقًا بَعِيدًا فَإِنْ أَخَذْتُمْ يَمِينًا وَشِمَالًا لَقَدْ ضَلَلْتُمْ ضَلَالًا بَعِيدًا

ہم سے ابو نعیم فاضل بن دکین نے بیان کیا ' کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ' ان سے اعمش نے ' ان سے ابراہیمی نے ' ان سے ہمام نے اور ان سے حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اے قرآن وحدیث پڑھنے والو! تم اگر قرآن وحدیث پر نہ جمو گے ' اھر ادھر دائیں بائیں راستہ لوگے تو بھی گمراہ ہو گے بہت ہی بڑے گمراہ۔

یعنی ان لوگوں سے کہیں افضل ہو گے جو تمہارے بعد آئیں گے ۔ یہ ترجمہ اس وقت ہے لفظ حدیث فقد سبقتم بہ صیغہ معروف ہو اگر بہ صیغہ مجہول سبقتم ہو ترجمہ یہ ہو گا کہ تم حدیث اور قرآن پر جم جاؤ کیونکہ دوسرے لوگ حدیث اور قرآن کی پیروی کرتے ہیں ۔ تم سے بہت آگے بڑھ گئے ہیں یعنی دور نکل گئے ہیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت