فهرس الكتاب

الصفحة 7417 من 7563

کتاب: اللہ کی توحید اس کی ذات اور صفات کے بیان میں اور جہمیہ وغیرہ کی تردید

باب: اللہ تعالیٰ کا ( سورۃ الانعام میں ) ارشاد اے پیغمبر ! ان سے پوچھ کس شے کی گواہی سب سے بڑی گواہی ہے،، تو اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات کو «شیء» سے تعبیر کیا۔ اسی طرح نبی کریم ﷺ نے قرآن کو «شیء» کہا۔ جب کہ قرآن بھی اللہ کی صفات میں سے ایک صفت ہے اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا «کل شیء ہالک إلا وجہہ‏» کہ اللہ کی ذات کے سوا ہر شے ختم ہونے والی ہے۔

7417 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ أَمَعَكَ مِنْ الْقُرْآنِ شَيْءٌ قَالَ نَعَمْ سُورَةُ كَذَا وَسُورَةُ كَذَا لِسُوَرٍ سَمَّاهَا

ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا ہم کو مالک نے خبر دی، انہیں ابوحازم نے اور ان سے سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاحب سے پوچھا کیا آپ کو قرآن میں سے کچھ شے یاد ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہاں فلاں فلاں سورتیں انہوں نے ان کے نام بتائے۔

یہ آپ نےاس آدمی سےفرمایا تھاجس نےایک عورت سےنکاح کی درخواست کی تھی مگرمہر کےلیے اس کے پاس کچھ نہ تھا ۔قرآن کولفظ شےسے تعبیر کیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت