7461 حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ وَقَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مُسَيْلِمَةَ فِي أَصْحَابِهِ فَقَالَ لَوْ سَأَلْتَنِي هَذِهِ الْقِطْعَةَ مَا أَعْطَيْتُكَهَا وَلَنْ تَعْدُوَ أَمْرَ اللَّهِ فِيكَ وَلَئِنْ أَدْبَرْتَ لَيَعْقِرَنَّكَ اللَّهُ
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی، انہیں عبداللہ بن ابی حسین نے، کہا ہم سے نافع بن جبیر نے بیان کیا اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسیلمہ کے پاس رکے، وہ اپنے حامیوں کے ساتھ مدینہ میں آیا تھا اور اس سے فرمایا کہ اگر تو مجھ سے یہ لکڑی کا ٹکڑا بھی مانگے تو میں یہ بھی تجھ کو نہیں دے سکتا اور تمہارے بارے میں اللہ نے جو حکم دے رکھا ہے تو اس سے آگے نہیں بڑھ سکتا اور اگر تو نے اسلام سے پیٹھ پھیری تو اللہ تجھے ہلاک کر دے گا۔
مسیلمہ کذاب نےیمامہ میں نبوت کادعویٰ کیاتھا اوربہت سےلوگ اس کےپیروہوگئے تھے۔وہ لوگوں کوشعبدہ دکھادکھا کر گمراہ کرتاتھا۔وہ مدینہ آیا اور آنحضرت ﷺ سےیہ درخواست کی کہ اگر آپ اپنے بعد مجھ کوخلیفہ کرجائیں تومیں اپنے ساتھیوں کےساتھ آپ پرایمان لےآتاہوں۔اس وقت آ پ نے یہ حدیث فرمائی کہ خلافت توبڑی چیز ہےمیں ایک چھڑی کاٹکڑا بھی تجھ کونہیں دوں کا۔آخرمسیلمہ اپنےساتھیوں کولے کر چلا گیا اوریمامہ کےملک میں اس کی جماعت بہت بڑھ گئی۔حضرت صدیق اکبر نےاپنے عہدخلافت میں اسی پرلشکر کشی کی جس میں آخر مسلمان غالب آئے اوروحشی نےاسے قتل کیا، اس کے سب ساتھی تتر بتر ہوگئے۔حدیث میں امراللہ کالفظ آیا ہےیہی باب سے مناسبت ہے۔