7505 حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ اللَّهُ أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی، کہا ہم سے ابوالزناد نے بیان کیا، ان سے اعرج نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہوں جو وہ میرے متعلق رکھتا ہے۔
یہ فرمان الہی بھی اس قابل ہےکہ ہرمومن بندہ ہروقت اسے ذہن میں رکھ کرزندگی گزارے اوراللہ کےساتھ ہروقت نیک گما ن رکھے ۔برائی کاہرگز گمان نہ رکھے۔جنت ملنے پربھی پورا یقین رکھے۔اللہ اپنی رحمت سےاس کےساتھ وہی کرے گا جواس کا گمان ہے ۔حدیث بھی کلام الہی ہتےیہ اس حقیقت کی روشن دلیل ہے۔