فهرس الكتاب

الصفحة 3232 من 7563

کتاب: اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیوں کر شروع ہوئی

باب : اس حدیث کے بیان میں کہ جب ایک تمہارا( جہری نماز میں سورہ فاتحہ کے ختم پر باآواز بلند )آمین کہتا ہے تو فرشتے بھی آسمان پر( زور سے )آمین کہتے ہیں

3232 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ، قَالَ: سَأَلْتُ زِرَّ بْنَ حُبَيْشٍ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى. فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أَوْحَى} [النجم: 10] قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَسْعُودٍ: أَنَّهُ «رَأَى جِبْرِيلَ، لَهُ سِتُّمِائَةِ جَنَاحٍ»

ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابوعوانہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابواسحاق شیبانی نے بیان کیا ، کہا کہ میں نے زربن حبیش سے اللہ تعالیٰ کے ( سورہ نجم میں ) ارشاد فکان قاب قوسین اوادنیٰ فاوحیٰ الی عبدہ ما اوحیٰ کے متعلق پوچھا ، تو انہوں نے بیان کیا کہ ہم سے ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا تھا کہ آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرئیل علیہ السلام کو ( اپنی اصلی صورت میں ) دیکھا ، تو ان کے چھ سو بازو تھے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت