فهرس الكتاب

الصفحة 3233 من 7563

کتاب: اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیوں کر شروع ہوئی

باب : اس حدیث کے بیان میں کہ جب ایک تمہارا( جہری نماز میں سورہ فاتحہ کے ختم پر باآواز بلند )آمین کہتا ہے تو فرشتے بھی آسمان پر( زور سے )آمین کہتے ہیں

3233 حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، {لَقَدْ رَأَى مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الكُبْرَى} [النجم: 18] ، قَالَ: «رَأَى رَفْرَفًا أَخْضَرَ سَدَّ أُفُقَ السَّمَاءِ»

ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے اعمش نے ، ان سے ابراہیم نے ، ان سے علقمہ نے اور ان سے عبداللہ ص نے ( اللہ تعالیٰ کے ارشاد ) لقد رای من ایات ربہ الکبریٰ کے متعلق بتلایا کہ آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سبز رنگ کا بچھونا دیکھا تھا جو آسمان میں سارے کنارے کو گھیرے ہوئے تھا ۔

اس پر حضرت جبرئیل علیہ السلام بیٹھے ہوئے تھے یا ان کے پر تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت