3416 حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ سَمِعْتُ حُمَيْدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَنْبَغِي لِعَبْدٍ أَنْ يَقُولَ أَنَا خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّى
ہم سے ابوالولید نےبیان کیا ،کہا ہم سے شعبہ نےبیان کیا ، ان سے سعد بن ابراہیم نے،انہوں نے حمید بن عبدالرحمن سےسنا اورانہوں نے حضرت ابوہریرہ سےکہ نبی کریمﷺ نےفرمایا ،کسی شخص کےلیے یہ کہنا لائق نہیں کہ میں حضرت یونس بن متی سے افضل ہوں ۔
یعنی اپنی رائے او رعقل سےکیونکہ فضیلت ایک مخفی امرہے۔اس کا اللہ کےعلم پر چھوڑنا بہتر ہےمگر چونکہ دوسری حدیثوں میں اس کی صراحت آگئی کہ آنحضرت ﷺ سب انبیاء کےسردار ہیں ، اس لیے آپ کوان سےبہتر کہنا جائز ہوامگر ادب کےساتھ کہ دوسرے پیغمبروں کی توہین نہ ہو (وحید ی)