3438 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَيْتُ عِيسَى ومُوسَى وَإِبْرَاهِيمَ فَأَمَّا عِيسَى فَأَحْمَرُ جَعْدٌ عَرِيضُ الصَّدْرِ وَأَمَّا مُوسَى فَآدَمُ جَسِيمٌ سَبْطٌ كَأَنَّهُ مِنْ رِجَالِ الزُّطِّ
ہم سےمحمد بن کثیر نےبیان کیا ،ہم کواسرائیل نےخبر دی ،کہا ہم کو عثمان بن مغیرہ نےخبر دی ،انہیں مجاہد نےاوران سےحضرت عبداللہ بن عمر نےبیان کیاکہ نبی کریم ﷺ نےفرمایا ،میں نے عیسیٰ ،موسیٰ اورابراہیم ؑ کودیکھا ۔عیسی ؑ نہایت سرخ گھنگریالے بال والے اورچوڑے سینےوالے تھےاورموسیٰ ؑ گندم گوں، دراز قامت اورسیدھے بالوں والے تھےجیسے کوئی قبیلہ زط کا آدمی ہو۔
زط سوڈان کاایک قبیلہ یایہود کا ،جہاں کےلوگ دبلے پتلے او رلمبے قد کےہوتے ہیں۔زط سےجاٹ کالفظ بنا ہےجوہندوستان کی ایک مشہور قوم ہےجو ہندواورمسلمان ہردو مذاہب سےتعلق رکھتے ہیں۔روایت میں عن مجاہد عن ابن عمر ناقلین کاسہو ہےاصل میں صحیح یہ ہے عن مجاہد عن ابن عباس