فهرس الكتاب

الصفحة 3440 من 7563

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں

باب : سورۃ مریم میں اللہ تعا لیٰ نے فرمایا( اس )کتاب میں مریم کا ذکر کر جب وہ اپنے گھر والوں سے الگ ہو کر ۔

3440 وَأَرَانِي اللَّيْلَةَ عِنْدَ الْكَعْبَةِ فِي الْمَنَامِ فَإِذَا رَجُلٌ آدَمُ كَأَحْسَنِ مَا يُرَى مِنْ أُدْمِ الرِّجَالِ تَضْرِبُ لِمَّتُهُ بَيْنَ مَنْكِبَيْهِ رَجِلُ الشَّعَرِ يَقْطُرُ رَأْسُهُ مَاءً وَاضِعًا يَدَيْهِ عَلَى مَنْكِبَيْ رَجُلَيْنِ وَهُوَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ فَقُلْتُ مَنْ هَذَا فَقَالُوا هَذَا الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ ثُمَّ رَأَيْتُ رَجُلًا وَرَاءَهُ جَعْدًا قَطِطًا أَعْوَرَ الْعَيْنِ الْيُمْنَى كَأَشْبَهِ مَنْ رَأَيْتُ بِابْنِ قَطَنٍ وَاضِعًا يَدَيْهِ عَلَى مَنْكِبَيْ رَجُلٍ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ فَقُلْتُ مَنْ هَذَا قَالُوا الْمَسِيحُ الدَّجَّالُ تَابَعَهُ عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ

اور میں نےرات کعبہ کےپاس خواب میں ایک گندمی رنگ کےآدمی کودیکھا جوگندمی رنگ کےآدمیوں میں شکل کےاعتبار سےسب سے زیادہ حسین وجمیل تھا۔اس کے سرکے بال شانوں تک لٹک رہےتھے، سر سےپانی ٹپک رہاتھا اوردونوں ہاتھ دو آدمیوں کےشانوں پررکھے ہوئے وہ بیت اللہ کاطواف کررہے تھے۔میں نے پوچھا کہ یہ کون بزرگ ہیں؟ توفرشتوں نے بتایا کہ یہ مسیح ابن مریم ہیں۔اس کے بعدمیں نے ایک شخص کودیکھا ،سخت اور مڑے ہوئے بالوں والا جوداہنی آنکھ سےکانا تھا ۔اسے میں نےابن قطن سےسب سےزیادہ شکل میں ملتا ہواپایا ،وہ بھی ایک شخص کے شانوں ک‎پراپنے دونوں ہاتھ رکھےہوئے بیت اللہ کاطواف کررہا تھا ۔میں نےپوچھا ،یہ کون ہے؟ فرشتوں نےبتایا کہ یہ دجال ہے ۔اس روایت کی متابعت عبیداللہ نےنافع سےکی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت