فهرس الكتاب

الصفحة 3442 من 7563

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں

باب : سورۃ مریم میں اللہ تعا لیٰ نے فرمایا( اس )کتاب میں مریم کا ذکر کر جب وہ اپنے گھر والوں سے الگ ہو کر ۔

3442 حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَنَا أَوْلَى النَّاسِ بِابْنِ مَرْيَمَ وَالْأَنْبِيَاءُ أَوْلَادُ عَلَّاتٍ لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِيٌّ

ہم سے ابوالیمان نےبیان کیا ، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی ، ان سے زہری نے بیان کیا ، انہیں ابوسلمہ نےخبر دی اور ان سےحضرت ابوہریرہ نےبیانکیا کہ میں نے سو ل کریم ﷺ نےسنا، آپ ﷺ فرمارہےتھےکہ مین ابن مریم ؑ سےدوسروں کے مقابلہ میں زیادہ قریب ہوں، انبیاء علاتی بھائیوں کی طرح ہیں اورمیرے اورعیسی ٰ ؑ کےدرمیان کوئی نبی نہیں ہے۔

آپ ﷺ بھی پیغمبر وہ بھی پیغمبر ،آپ کےاور ان کےبیچ میں دوسرا کوئی پیغمبر نہیں ہوا ۔ خود حضرت عیسیٰ نےانجیل میں آب کی بشارت دی کہ میرے بعد تسلی دینےوالا آئے گا اوروہ تم کوبہت سی باتیں بتلائے گاجومیں نے نہیں بتلائی کیونکہ وہ بھی وہیں علم حاصل کرےگا جہاں سے میں حاصل کرتا ہوں۔ایک انجیل میں صاف آنحضرت ﷺ کانام مذکور ہےلیکن نصاریٰ نےاس کوچھپا ڈالا ہے۔اس شرارت کاکوئی ٹھکانا ہے۔کہتے ہیں کہ فارقلیط کےمعنی بھی سراہا ہوا ہیں یعنی محمد ﷺ ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت