فهرس الكتاب

الصفحة 3443 من 7563

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں

باب : سورۃ مریم میں اللہ تعا لیٰ نے فرمایا( اس )کتاب میں مریم کا ذکر کر جب وہ اپنے گھر والوں سے الگ ہو کر ۔

3443 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا هِلَالُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا أَوْلَى النَّاسِ بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَالْأَنْبِيَاءُ إِخْوَةٌ لِعَلَّاتٍ أُمَّهَاتُهُمْ شَتَّى وَدِينُهُمْ وَاحِدٌ

ہم سے محمدبن سنان نےبیان کیا ،کہ ہم سےفلیج بن سلیمان نےبیان کیا ،کہا ہم سے ہلال بن علی نےبیان کیا ،ان سے عبدالرحمن بن ابی عمرہ نے اوران سےحضرت ابوہریرہ ﷺ نے بیان کیاکہ نبی کریم ﷺ نےفرمایا ،میں عیسی ب بن مریم سےاور لوگوں کی بہ نسبت زیادہ قریب ہوں، دنیا میں بھی اورآخرت میں بھی اورانبیاء ؑ علاتی بھائیوں (کی طرح ) ہیں ۔ان سےمسائل میں اگرچہ اختلاف ہےلیکن دین سب کاایک ہی ہے ۔ اورابراہیم ب ن طہمان نےبیان کیا ،ان سےموسیٰ بن عقبہ نے،ان سے صفوان بن سلیم نے،ان سےعطاء بن یسار نےاوران سےحضرت ابوہریرہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نےفرمایا ۔

علاتی بھائی وہ جن کا باب ایک ہو ،ماں جدا جدا ہوں ۔اسی طرح جملہ انبیاء کا دین ایک ہے اورفروعی مسائل جداجدا ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت