فهرس الكتاب

الصفحة 3484 من 7563

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں

باب

3484 حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ قَالَ سَمِعْتُ رِبْعِيَّ بْنَ حِرَاشٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ مِمَّا أَدْرَكَ النَّاسُ مِنْ كَلَامِ النُّبُوَّةِ إِذَا لَمْ تَسْتَحْيِ فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ

ہم سےآدم بن ابی ایاس نےبیان کیا ،کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے منصور نےبیان کیا ، انہوں نےکہا میں نے ربعی بن حراش سےسنا ،وہ ابومسعود انصاری سےروایت کرتےتھے کہ نبی کریم نےفرمایا ، اگلے پیغمبروں کےکلام میں سے لوگوں نےجو پایا یہ بھی ہےکہ جب تجھ میں حیانہ ہوپھر جوجی چاہے کر۔

فارسی میں اس کا ترجمہ یوں ہے۔بےحیاباش ہرچہ خواہی کن۔ مطلب یہ ہے کہ جب حیا شرم ہی نہ رہی ہوتو تمام برے کام شوق سے کرتا رہ۔ آخر ایک دن ضرور عذاب میں گرفتار ہوگا۔ اس حدیث کی سند میں منصور کےسماع کی ربعی سے صراحت ہے۔ دوسرے افعل کی جگہ اصنع ہے۔ تکرار بے فائدہ نہیں ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت