3890 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ كَانَ عَمْرٌو يَقُولُ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ شَهِدَ بِي خَالَايَ الْعَقَبَةَ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ قَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ أَحَدُهُمَا الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورٍ
ہم سے علی بن عبد اللہ مدینی نے بیان کیا ، کہاہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ، کہاکہ عمروبن دینار کہا کرتے تھے کہ میں نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے سنا انہوں نے بیان کیا کہ میرے دوماموں مجھے بھی بیعت عقبہ میں ساتھ لے گئے تھے ۔ ابو عبداللہ امام بخاری نے کہا کہ ابن عیینہ نے بیان کیا ان میں سے ایک حضرت براء بن معروررضی اللہ عنہ تھے ۔
جوسب انصار سے پہلے مسلمان ہوئے اور سب سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔