3891 حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا هِشَامٌ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ عَطَاءٌ قَالَ جَابِرٌ أَنَا وَأَبِي وَخَالِي مِنْ أَصْحَابِ الْعَقَبَةِ
مجھ سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا ، کہاہم کو ہشام بن یوسف نے خبر دی ، انہیں ابن جریج نے خبر دی ، ان سے عطاءنے بیان کیا کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے کہا میں ، میرے والد اور میرے دوماموں تینوں بیعت عقبہ کرنے والوں میں شریک تھے ۔
قسطلانی نے کہا کہ جابر کی ماں کا نام نصیبہ تھا ان کے بھائی ثعلبہ اور عمروتھے ۔ براءجابر کے ماموں نہ تھے لیکن ان کی ماں کے عزیزوں میں سے تھے اور عرب کے لوگ ماں کے سب عزیزوں کو خال ( ماموں ) سے یاد کرتے ہیں۔