4165 حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ طَارِقٍ قَالَ ذُكِرَتْ عِنْدَ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ الشَّجَرَةُ فَضَحِكَ فَقَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي وَكَانَ شَهِدَهَا
ہم سے قبیصہ بن عقبہ نے بیان کیا ' کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ' ان سے طارق بن عبدالرحمن نے بیان کیا کہ سعید بن مسیب کی مجلس میں الشجرۃکا ذکر ہوا تو وہ ہنسے اور کہا کہ میرے والد نے مجھے بتایا کہ وہ بھی اس درخت کے تلے بیعت میں شریک تھے ۔