فهرس الكتاب

الصفحة 4166 من 7563

کتاب: غزوات کے بیان میں

باب: غزوئہ حدیبیہ کا بیان

4166 حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاهُ قَوْمٌ بِصَدَقَةٍ قَالَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِمْ فَأَتَاهُ أَبِي بِصَدَقَتِهِ فَقَالَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ أَبِي أَوْفَى

ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ' کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ' ان سے عمرو بن مرہ نے ' انہوں نے کہا کہ میں نے عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما سے سنا ' وہ بیعت رضوان میں شریک تھے ۔ انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جب کوئی صدقہ لے کر حاضر ہوتا تو آپ دعا کرتے کہ اے اللہ ! اس پر اپنی رحمت نازل فرما ۔ چنانچہ میرے والد بھی اپنا صدقہ لے کر حاضر ہوئے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی کہ اے اللہ ! آل ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ پر اپنی رحمت نازل فرما ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت