فهرس الكتاب

الصفحة 4167 من 7563

کتاب: غزوات کے بیان میں

باب: غزوئہ حدیبیہ کا بیان

4167 حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ أَخِيهِ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ قَالَ لَمَّا كَانَ يَوْمُ الْحَرَّةِ وَالنَّاسُ يُبَايِعُونَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْظَلَةَ فَقَالَ ابْنُ زَيْدٍ عَلَى مَا يُبَايِعُ ابْنُ حَنْظَلَةَ النَّاسَ قِيلَ لَهُ عَلَى الْمَوْتِ قَالَ لَا أُبَايِعُ عَلَى ذَلِكَ أَحَدًا بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ شَهِدَ مَعَهُ الْحُدَيْبِيَةَ

ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا ' ان سے ان کے بھائی عبد الحمید نے ' ان سے سلیمان بن بلال نے ' ان سے عمرو بن یحییٰ نے اور ان سے عباد بن تمیم نے بیان کیا کہ " حرہ " کی لڑائی میں لوگ عبداللہ بن حنظلہ رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر ( یزید کے خلاف ) بیعت کر رہے تھے ۔ عبد اللہ بن زید نے پوچھا کہ ابن حنظلہ سے کس بات پر بیعت کی جارہی ہے ؟ تو لوگوں نے بتایا کہ موت پر ۔ ابن زید نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اب میں کسی سے بھی موت پر بیعت نہیں کروں گا ۔ وہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوئہ حدیبیہ میں شریک تھے ۔

جہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ رضی اللہ عنہم سے موت پر بیعت لی تھی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت