فهرس الكتاب

الصفحة 4227 من 7563

کتاب: غزوات کے بیان میں

باب: غزوئہ خیبر کا بیان

4227 حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الحُسَيْنِ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَا أَدْرِي أَنَهَى عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَجْلِ أَنَّهُ كَانَ حَمُولَةَ النَّاسِ فَكَرِهَ أَنْ تَذْهَبَ حَمُولَتُهُمْ أَوْ حَرَّمَهُ فِي يَوْمِ خَيْبَرَ لَحْمَ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ

مجھ سے محمد بن ابی الحسین نے بیان کیا ' کہا ہم سے عمر بن حفص نے بیان کیا ' کہا مجھ سے میرے والد نے ' ان سے ابو عاصم نے بیان کیا ' ان سے عامر نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ مجھے معلوم نہیں کہ آیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے گدھے کا گوشت کھانے سے اس لیے منع کیا تھا کہ اس سے بوجھ ڈھونے والے کا کام لیا جاتا ہے اور آپ نے پسند نہیں فرمایا کہ بوجھ ڈھونے والے جانور ختم ہو جائیں ' یا آپ نے صرف غزوئہ خیبر کے موقع پر پالتو گدھوں کے گوشت کی ممانعت کی تھی ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت