فهرس الكتاب

الصفحة 4426 من 7563

کتاب: غزوات کے بیان میں

باب: کسریٰ اور قیصر کو خطوط لکھنا

4426 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ يَقُولُ أَذْكُرُ أَنِّي خَرَجْتُ مَعَ الْغِلْمَانِ إِلَى ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ نَتَلَقَّى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً مَعَ الصِّبْيَانِ

ہم سے علی بن عبد اللہ مدینی نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ، کہا کہ میں نے زہری سے سنا ، انھوں نے سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ بیان کرتے تھے کہ مجھے یاد ہے جب میں بچوں کے ساتھ ثنیۃالوداع کی طرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا استقبال کرنے گیا تھا ۔ سفیان نے ایک مرتبہ ( مع الغلمان کے بجائے ) مع الصبیان بیان کیا ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت