4427 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ السَّائِبِ أَذْكُرُ أَنِّي خَرَجْتُ مَعَ الصِّبْيَانِ نَتَلَقَّى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ مَقْدَمَهُ مِنْ غَزْوَةِ تَبُوكَ
ہم سے عبداللہ بن مسندی نے بیان کیا کہا ہم سے سفیان بن عینہ نے بیان کیا ان سے زہری نے ان سے سائب بن یذید نے کہ مجھے یاد ہے جب میں بچوں کے ساتھ حضور اکرم کا استقبال کرنے گیاتھا آپ آپ غزوہ تبوک سے واپس تشریف لا رہے تھے
حدیث بالا میں ثنیۃ الوداع تک استقبال کے لئیے جانا مذکور ہے۔ یہ غزوہ تبوک ہی کی واپسی پر ہوا ہے ۔