فهرس الكتاب

الصفحة 4510 من 7563

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں

باب: آیت کلو ا واشربوا حتیٰ یتبین لکم کی تفسیر

4510 حدثنا قتيبة بن سعيد، حدثنا جرير، عن مطرف، عن الشعبي، عن عدي بن حاتم ـ رضى الله عنه ـ قال قلت يا رسول الله ما الخيط الأبيض من الخيط الأسود أهما الخيطان قال ‏ ‏ إنك لعريض القفا إن أبصرت الخيطين ‏ ‏‏.‏ ثم قال ‏ ‏ لا بل هو سواد الليل وبياض النهار ‏ ‏‏.‏

ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا ، انھوں نے کہا ہم سے جریر نے بیان کیا ، ان سے مطر ف نے بیان کیا ، ان سے شعبی نے بیان کیااور ان سے عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ میں نے عرض کیا یارسول اللہ ! ( آیت میں ) الخیط الابیض اور الخیط ا لاسودسے کیا مراد ہے ، کیا ان سے مراد دو دھاگے ہیں ؟ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہاری کھوپڑی پھر تو بڑی لمبی چوڑی ہوگی ۔ اگر تم نے رات کو دو دھاگے دیکھے ہیں ۔ پھرفرما یا کہ ان سے مراد رات کی سیاہی اور صبح کی سفیدی ہے ۔

لفظی ترجمہ یوں ہے تیراسر پیچھے کی طرف سے بہت چوڑا ہے یعنی گدی بہت چوڑی ہے اکثر ایسا آدمی بے وقوف ہوتاہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت