4511 حدثنا ابن أبي مريم، حدثنا أبو غسان، محمد بن مطرف حدثني أبو حازم، عن سهل بن سعد، قال وأنزلت {وكلوا واشربوا حتى يتبين لكم الخيط الأبيض من الخيط الأسود} ولم ينزل {من الفجر} وكان رجال إذا أرادوا الصوم ربط أحدهم في رجليه الخيط الأبيض والخيط الأسود، ولا يزال يأكل حتى يتبين له رؤيتهما، فأنزل الله بعده {من الفجر} فعلموا أنما يعني الليل من النهار.
ہم سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا ، انھوں نے کہا ہم سے ابو غسان محمد بن مطرف نے بیان کیا ، انھوں نے کہا مجھ سے ابو حازم سلمہ بن دینا ر نے بیان کیا ، ان سے حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب یہ آیت نازل ہوئی کہ (( کلوا واشربواحتٰی یتبین لکم الخیط الابیض من الخیط الاسود ) )اور من الفجر کے الفاظ ابھی نازل نہیں ہوئے تھے تو کئی لوگ جب روزہ رکھنے کا ارادہ کرتے تو اپنے دونوں پاؤ ں میں سفید اور سیاہ دھاگا باند ھ لےتے اور پھر جب تک وہ دونوں دھاگے صاف دکھائی دینے نہ لگ جاتے برابر کھاتے پیتے رہتے ، پھر اللہ تعالیٰ نے " من الفجر " کے الفاظ اتارے تب ان کو معلوم ہوا کہ کالے دھاگے سے رات اور سفید دھاگے سے دن مراد ہے ۔