فهرس الكتاب

الصفحة 4835 من 7563

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں

باب: 48 سورۃ الفتح کی تفسیر آیت (( انا فتحنا لک فتحا مبینا ) )کی تفسیر

4835 حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ قُرَّةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ قَرَأَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ سُورَةَ الْفَتْحِ فَرَجَّعَ فِيهَا قَالَ مُعَاوِيَةُ لَوْ شِئْتُ أَنْ أَحْكِيَ لَكُمْ قِرَاءَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَفَعَلْتُ

ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے معاویہ بن قرہ نے بیان کیا اور ان سے حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن سورۃ فتح خوب خوش الحانی سے پڑھی ۔ معاویہ بن قرہ نے کہا کہ اگر میں چاہوں کہ تمہارے سامنے آنحضرت کی اس موقع پر طرز قرات کی نقل کروں تو کر سکتا ہوں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت