5054 حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ شَيْبَانَ عَنْ يَحْيَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى بَنِي زُهْرَةَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ وَأَحْسِبُنِي قَالَ سَمِعْتُ أَنَا مِنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْرَإِ الْقُرْآنَ فِي شَهْرٍ قُلْتُ إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً حَتَّى قَالَ فَاقْرَأْهُ فِي سَبْعٍ وَلَا تَزِدْ عَلَى ذَلِكَ
مجھ سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا ، کہا ہم کو عبید اللہ بن موسیٰ نے خبر دی ، انہیں شیبان نے ، انہیں یحییٰ بن ابی کثیر نے ، انہیں بنی زہرہ کے مولیٰ محمد بن عبد الرحمن نے ، انہیں ابوسلمہ بن عبد الرحمن نے ، یحییٰ نے کہا اور میں خیال کرتا ہوں شاید میں نے یہ حدیث خود ابو سلمہ سے سنی ہے ۔ بلاواسطہ ( محمد بن عبدالرحمن کے ) خےر ابوسلمہ نے عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا ہر مہینے میں قرآن کا ایک ختم کیا کرو میں نے عرض کیا مجھ کو تو زیادہ پڑھنے کی طاقت ہے ۔ آپ نے فرمایا اچھا سات راتوں میں ختم کیا کر اس سے زیادہ مت پڑھ ۔
اس حدیث میں بھی ختم قرآن کی مدت معین کی گئی ہے ۔