6996 حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ خَلِيٍّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنِي الزُّبَيْدِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَبُو سَلَمَةَ قَالَ أَبُو قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ رَآنِي فَقَدْ رَأَى الْحَقَّ تَابَعَهُ يُونُسُ وَابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ
ہم سے خالد بن خلی نے بیان کیا ' انہوں نے کہا ہم سے محمد بن حرب نے بیان کیا ' انہوں نے کہا مجھ سے زبیدی نے بیان کیا ' ان سے زہری نے بیان کیا ' ان سے حضرت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ عنہ نے اور ان سے حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے مجھے دیکھا ا س نے حق دیکھا ۔ اس روایت کی متابعت یونس نے اور زہری کے بھتیجے نے کی ۔