فهرس الكتاب

الصفحة 6997 من 7563

کتاب: خوابوں کی تعبیر کے بیان میں

باب : نبی کریم ﷺ کو خواب میں دیکھنا

6997 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ حَدَّثَنِي ابْنُ الْهَادِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ رَآنِي فَقَدْ رَأَى الْحَقَّ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَكَوَّنُنِي

ہم سے عبد اللہ بن یوسف نے بیان کیا ' انہوں نے کہا ہم سے لیث نے بیان کیا ' انہوں نے کہا ہم سے ابن الہاد نے بیان کیا ' ان سے عبد اللہ بن خباب نے بیان کیا ' ان سے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ' انہو ں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا کہ جس نے مجھے دیکھا اس نے حق دیکھا کیونکہ شیطان مجھ جیسا نہیں بن سکتا ۔

خواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا ہو جانا بڑی خوش نصیبی ہے ' مبارک بادی ہو ان کو جن کو یہ روحانی دولت مبارکہ حاصل ہو ۔ اللھم ارزقنا شفاعۃ یوم القیمۃ آمین یا رب العالمین ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت