فهرس الكتاب

الصفحة 7205 من 7563

کتاب: حکومت اور قضا کے بیان میں

باب : امام لوگوں سے کن باتوں پر بیعت لے؟

7205 حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ قَالَ لَمَّا بَايَعَ النَّاسُ عَبْدَ الْمَلِكِ كَتَبَ إِلَيْهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ عَبْدِ الْمَلِكِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ إِنِّي أُقِرُّ بِالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ لِعَبْدِ اللَّهِ عَبْدِ الْمَلِكِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى سُنَّةِ اللَّهِ وَسُنَّةِ رَسُولِهِ فِيمَا اسْتَطَعْتُ وَإِنَّ بَنِيَّ قَدْ أَقَرُّوا بِذَلِكَ

ہم سے عمر وبن علی نے بیان کیا ' انہوں نے کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا ' ان سے سفیان نے بیان کیا ' انہوں نے کہا مجھ سے عبد اللہ بن دینار نے بیان کیا ' کہا کہ جب لوگوں نے عبد الملک کی بیعت کی تو عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے اسے لکھا " اللہ کے بندے عبد الملک امیر المؤ منین کے نام 'میں اقرار کرتا ہوں سننے اور اطاعت کرنے کی ۔ اللہ کے بندے عبد الملک امیر المومنین کے لیے اللہ کے دین اور اس کے رسول کی سنت کے مطابق 'جتنی مجھ میں طاقت ہو گی اور میرے بیٹوں نے بھی اس کا اقرار کیا ۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت