فهرس الكتاب

الصفحة 4156 من 7563

کتاب: غزوات کے بیان میں

باب: غزوئہ حدیبیہ کا بیان

4156 حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا عِيسَى، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ قَيْسٍ، أَنَّهُ سَمِعَ مِرْدَاسًا الأَسْلَمِيَّ، يَقُولُ: وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ: «يُقْبَضُ الصَّالِحُونَ، الأَوَّلُ فَالأَوَّلُ، وَتَبْقَى حُفَالَةٌ كَحُفَالَةِ التَّمْرِ وَالشَّعِيرِ، لاَ يَعْبَأُ اللَّهُ بِهِمْ شَيْئًا»

ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا ' کہا ہم کو عیسیٰ بن یونس نے خبر دی ' انہیں اسماعیل بن ابی خالد نے ' انہیں قیس بن ابی حازم نے اور انہوں نے مرداس اسلمی رضی اللہ عنہ سے سنا ' وہ اصحاب شجرہ ( غزوہ حدیبیہ میں شریک ہونے والوں ) میں سے تھے ' وہ بیان کرتے تھے کہ پہلے صالحین قبض کئے جائیں گے ۔ جو زیادہ صالح ہوگا اس کی روح سب سے پہلے اور جو اس کے بعد کے درجے کا ہوگا اس کی اس کے بعد پھر ردی اور بے کار کھجو ر اور جو کی طرح بے کار لوگ باقی رہ جائیں گے جن کی اللہ کے نزدیک کوئی قدروقیمت نہیں ہوگی ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت