اور یہ قرآن ایسا نہیں ہے کہ اللہ (کی وحی) کے بغیر (اپنے ہی سے) گھڑ لیا گیا ہو۔ بلکہ یہ تو (ان کتابوں کی) تصدیق کرنے والا ہے جو اس سے قبل نازل ہوچکی ہیں (1) اور کتاب (احکام ضروریہ) کی تفصیل بیان کرنے والا (2) اس میں کوئی بات شک کی نہیں (3) کہ رب العالمین کی طرف سے ہے (4) ۔