فهرس الكتاب

الصفحة 685 من 6348

اور اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل سے عہد و پیماں لیا (1) اور انہی میں سے بارہ سردار ہم نے مقرر فرمائے (2) اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یقینًا میں تمہارے ساتھ ہوں، اگر تم نماز قائم رکھو گے اور زکوٰۃ دیتے رہو گے اور میرے رسولوں کو مانتے رہو گے اور ان کی مدد کرتے رہو گے اور اللہ تعالیٰ کو بہتر قرض دیتے رہو گے تو یقینًا میں تمہاری برائیاں تم سے دور رکھوں گا اور تمہیں ان جنتوں میں لے جاؤں گا جن کے نیچے چشمے بہہ رہے ہیں، اب اس عہد و پیمان کے بعد بھی تم میں سے جو انکاری ہوجائے وہ یقینًا راہ راست سے بھٹک گیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت