اور اس عورت کی طرح نہ ہوجاؤ جس نے اپنا سوت مضبوط کاتنے کے بعد ٹکڑے ٹکڑے کرکے توڑ ڈالا (1) کہ تم اپنی قسموں کو آپس کے مکر کا باعث ٹھہراؤ (2) اس لئے کہ ایک گروہ دوسرے گروہ سے بڑھا چڑھا ہوجائے (3) بات صرف یہی ہے کی اس عہد سے اللہ تمہیں آزما رہا ہے۔ یقینًا اللہ تعالیٰ تمہارے لئے قیامت کے دن ہر اس چیز کو کھول کر بیان کر دے گا جس میں تم اختلاف کر رہے تھے۔