بھلا بتاؤ؟ کہ آسمانوں کو اور زمین کو کس نے پیدا کیا ؟ کس نے آسمان سے بارش برسائی؟ پھر اس سے ہرے بھرے بارونق باغات اگائے؟ ان باغوں کے درختوں کو تم ہرگز نہ اگا سکتے، (1) کیا اللہ کے ساتھ اور کوئی معبود بھی ہے؟ (2) بلکہ یہ لوگ ہٹ جاتے ہیں (3) (سیدھی راہ سے) ۔