اور اپنے گھروں میں قرار سے رہو (1) اور قدیم جاہلیت کے زمانے کی طرح اپنے بناؤ کا اظہار نہ کرو اور نماز ادا کرتی رہو اور زکٰوۃ دیتی رہو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت گزاری کرو (2) اللہ تعالیٰ یہ چاہتا ہے کہ اپنے نبی کی گھر والیو! (3) تم سے وہ (ہر قسم کی) گندگی کو دور کر دے اور تمہیں خوب پاک کر دے۔