فهرس الكتاب

الصفحة 5566 من 6348

آپ کا رب بخوبی جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے ساتھ کے لوگوں کی ایک جماعت قریب دو تہائی رات کے اور آدھی رات کے اور ایک تہائی رات کے تہجد پڑھتی ہے (1) اور رات دن کا پورا اندازہ اللہ تعالیٰ کو ہی ہے، (2) وہ خوب جانتا ہے کہ تم اسے ہرگز نہ نبھا سکو گے (3) پس تم پر مہربانی کی (4) لہذا جتنا قرآن پڑھنا تمہارے لیے آسان ہو پڑھو وہ جانتا ہے کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوں گے بعض دوسرے زمین میں چل پھر کر اللہ تعالیٰ کا فضل یعنی روزی بھی تلاش کریں گے (5) اور کچھ لوگ اللہ کی راہ میں جہاد بھی کریں گے ( 6) سو تم بہ آسانی جتنا قرآن پڑھ سکو پڑھو (7) اور نماز کی پابندی کیا کرو اور زکوٰۃ دیتے رہا کرو اور اللہ تعالیٰ کو اچھا قرض دو اور جو نیکی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ تعالیٰ کے ہاں بہتر سے بہتر اور ثواب میں بہت زیادہ پاؤ گے (8) اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے رہا کرو یقینًا اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت