یقینًا تمہارے لئے عبرت کی نشانی تھی ان دو جماعتوں میں جو گتھ گئی تھیں، ایک جماعت تو اللہ کی راہ میں لڑ رہی تھی اور دوسرا گروہ کافروں کا تھا وہ انہیں اپنی آنکھوں سے اپنے سے دو گنا دیکھتے تھے (1) اور اللہ تعالیٰ جسے چاہے اپنی مدد سے قوی کرتا ہے یقینًا اس میں آنکھوں والوں کے لئے بڑی عبرت ہے۔