فهرس الكتاب

الصفحة 5185 من 6348

وہی ہے جس نے اہل کتاب میں سے کافروں کو ان کے گھروں سے پہلے حشر کے وقت نکالا (1) تمہارا گمان (بھی) نہ تھا کہ وہ نکلیں گے اور وہ خود بھی سمجھ رہے تھے کہ ان کے (سنگین) قعلے انہیں اللہ (عذاب) سے بچا لیں گے (2) پس ان پر اللہ کا عذاب ایسی جگہ سے آپڑا کہ انہیں گمان بھی نہ تھا (3) اور ان کے دلوں میں اللہ نے رعب ڈال دیا (4) اور وہ اپنے گھروں کو اپنے ہی ہاتھوں اجاڑ رہے تھے (5) اور مسلمان کے ہاتھوں (برباد کروا رہے تھے) ( 6) پس اے آنکھوں والو! عبرت حاصل کرو۔ (7)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت