جو کوئی اللہ کی راہ میں وطن چھوڑے گا، وہ زمین میں بہت سی قیام کی جگہیں بھی پائے گا اور کشادگی بھی (1) اور جو کوئی اپنے گھر سے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف نکل کھڑا ہوا، پھر اسے موت نے آ پکڑا تو بھی یقینًا اس کا اجر اللہ تعالیٰ کے ذمہ ثابت ہوگیا (2) ، اور اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا مہربان ہے۔