اللہ ہی روحوں کو ان کی موت کے وقت (1) اور جن کی موت نہیں آئی انہیں ان کی نیند کے وقت قبض کرلیتا ہے (2) پھر جن پر موت کا حکم لگ چکا ہے انہیں تو روک لیتا ہے (3) اور دوسری (روحوں) کو ایک مقرر وقت تک کے لئے چھوڑ دیتا ہے (4) غور کرنے والوں کے لئے اس میں یقینًا بہت نشانیاں ہیں (5) ۔