اور کافروں نے کہا ہم ہرگز نہ تو اس قرآن کو مانیں نہ اس سے پہلے کی کتابوں کو! (1) اے دیکھنے والے کاش کہ تو ان ظالموں کو اس وقت دیکھتا جبکہ یہ اپنے رب کے سامنے کھڑے ہوئے ایک دوسرے کو الزام لگا رہے ہونگے (2) کمزور لوگ بڑے لوگوں سے کہیں گے (3) اگر تم نہ ہوتے تو ہم مومنوں میں سے ہوتے (4) ۔