ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کی ماں کو وحی کی (1) کہ اسے دودھ پلاتی رہ اور جب تجھے اس کی نسبت کوئی خوف معلوم ہو تو اسے دریا میں بہا دینا اور کوئی ڈر خوف یا رنج نہ کرنا (2) ہم یقینًا اسے تیری طرف لٹانے والے ہیں (3) اور اسے اپنے پیغمبروں میں بنانے والے ہیں۔