1076 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْمُؤَدِّبُ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَتْنَا أُمُّ الْأَسْوَدِ عَنْ مُنْيَةَ بِنْتِ عُبَيْدِ بْنِ أَبِي بَرْزَةَ عَنْ جَدِّهَا أَبِي بَرْزَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ عَزَّى ثَكْلَى كُسِيَ بُرْدًا فِي الْجَنَّةِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَلَيْسَ إِسْنَادُهُ بِالْقَوِيِّ
ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ' جس نے کسی ایسی عورت کی تعزیت ( ماتم پُرسی) کی جس کا لڑکامرگیا ہو،تو اسے جنت میں اس کے بدلہ ایک عمدہ کپڑا پہنایاجائے گا'۔
امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث غریب ہے،۲- اس کی سند قوی نہیں ہے۔
نوٹ: (اس کی راویہ 'منیہ 'مجہول الحال ہیں)