فهرس الكتاب

الصفحة 1157 من 3890

کتاب: رضاعت کے احکام ومسائل

1157 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عُمَرَ وَعُثْمَانَ وَعَائِشَةَ وَأَبِي أُمَامَةَ وَعَمْرِو بْنِ خَارِجَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَالْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ وَزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَوَاهُ الزُّهْرِيُّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:' بچہ (صاحب فراش) (یعنی شوہر یا مالک) کا ہوگا ۱؎ اورزانی کے لیے پتھر ہوں گے' ۲؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱ - ابوہریرہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں عمر، عثمان ، عائشہ، ابوامامہ ، عمرو بن خارجہ، عبداللہ بن عمر، براء بن عازب اور زید بن ارقم سے بھی احادیث آئی ہیں، ۳-صحابہ کرام میں سے اہل علم کا اسی پر عمل ہے۔

۱؎: فراش سے صاحب فراش یعنی شوہریا مالک مرادہے کیونکہ یہی دونوں عورت کو بسترپرلٹاتے اوراس کے ساتھ سوتے ہیں۔

۲؎: زانی کے لیے پتھرہے، یعنی ناکامی ونامرادی ہے، بچے میں اس کا کوئی حق نہیں، ایک قول یہ بھی ہے کہ حجر سے مرادیہ ہے کہ اسے رجم کیا جائے گا،یعنی پتھرسے مارمارکرہلاک کیاجائے گا،مگریہ قول کمزوروضعیف ہے کیونکہ رجم صرف شادی شدہ کو کیا جائے گا، حدیث کا مطلب یہ ہے کہ عورت جب بچے کو جنم دے گی تووہ جس کی بیوی یالونڈی ہوگی اسی کی طرف بچے کی نسبت ہوگی اوروہ اسی کابچہ شمارکیاجائے گا، میراث اورولادت کے دیگراحکام ان کے درمیان جاری ہوں گے خواہ کوئی دوسرا اس عورت کے ساتھ زناکاارتکاب کرنے کا دعویٰ کرے اوریہ بھی دعویٰ کرے کہ یہ بچہ اس کے زنا سے پیدا ہواہے اس کے ساتھ اس بچے کی مشابہت بھی ہواورصاحب فراش کے ساتھ نہ ہو اس ساری صورتحال کے باوجودبچہ کو صاحب فراش کی طرف منسوب کیا جائے گا، اس میں زانی کا کوئی حق نہ ہوگااوراگراس نے اس کی نفی کردی تو پھر بچہ ماں کی طرف منسوب ہوگا اور اس بچہ کا نسب ماں کے ساتھ جوڑا جائے گا زانی کے ساتھ نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت