فهرس الكتاب

الصفحة 306 من 3890

کتاب: صلاۃ کے احکام ومسائل

306 حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ مِسْعَرٍ وَسُفْيَانَ عَنْ زِيَادِ بْنِ عَلَاقَةَ عَنْ عَمِّهِ قُطْبَةَ بْنِ مَالِكٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ وَجَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ وَأَبِي بَرْزَةَ وَأُمِّ سَلَمَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ قُطْبَةَ بْنِ مَالِكٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَرُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَرَأَ فِي الصُّبْحِ بِالْوَاقِعَةِ وَرُوِيَ عَنْهُ أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ مِنْ سِتِّينَ آيَةً إِلَى مِائَةٍ وَرُوِيَ عَنْهُ أَنَّهُ قَرَأَ إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ وَرُوِي عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ كَتَبَ إِلَى أَبِي مُوسَى أَنْ اقْرَأْ فِي الصُّبْحِ بِطِوَالِ الْمُفَصَّلِ قَالَ أَبُو عِيسَى وَعَلَى هَذَا الْعَمَلُ عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ وَبِهِ قَالَ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَابْنُ الْمُبَارَكِ وَالشَّافِعِيُّ

قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فجر میں پہلی رکعت میں 'والنخل باسقات' پڑھتے سنا ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- قطبہ بن مالک کی حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں عمرو بن حریث ، جابر بن سمرہ ، عبداللہ بن سائب ، ابوبرزہ اورام سلمہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ،۳- اورنبی اکرمﷺ سے مروی ہے کہ آپ نے فجر میں سورہ ٔ واقعہ پڑھی، ۴- یہ بھی مروی ہے کہ آپ فجر میں ساٹھ سے لے کر سوآیتیں پڑھا کرتے تھے، ۵- اوریہ بھی مروی ہے کہ آپ نے ' إذا الشمس کورت' پڑھی،۶- اور عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے ا بوموسیٰ اشعری کو لکھا کہ فجر میں طوال مفصل پڑھاکرو ۱؎ ،۷- اہل علم کا اسی پرعمل ہے اور یہی سفیان ثوری ، ابن مبارک اور شافعی کا قول ہے ۔

۱؎: اس سے مراد سورئہ ق ہے۔

۲؎: مفصل: قرآن کاآخری ساتواں حصہ ہے جوصحیح قول کے مطابق سورئہ قؔ سے شروع ہوتا ہے اور سورئہ بروج پرختم ہوتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت