فهرس الكتاب

الصفحة 412 من 3890

کتاب: صلاۃ کے احکام ومسائل

412 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَبِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى انْتَفَخَتْ قَدَمَاهُ فَقِيلَ لَهُ أَتَتَكَلَّفُ هَذَا وَقَدْ غُفِرَ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ قَالَ أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے صلاۃ پڑھی یہاں تک کہ آپ کے پیرسوج گئے توآپ سے عرض کیاگیا: کیا آپ ایسی زحمت کرتے ہیں حالاں کہ آپ کے اگلے پچھلے تمام گناہ بخش دئے گئے ہیں؟ توآپ نے فرمایا:' کیا میں شکرگزار بندہ نہ بنوں؟' ۲؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں ابوہریرہ اور عائشہ رضی اللہ عنہما سے احادیث آئی ہیں۔

۱؎: یعنی زیادہ دیرتک نفل صلاۃ پڑھنے کا بیان ۔

۲؎: توجب بخشے بخشائے نبی اکرمﷺبطورشکرانے کے زیادہ دیرتک نفل صلاۃپڑھاکرتے تھے یعنی عبادت میں زیادہ سے زیادہ وقت لگاتے تھے توہم گنہگاراُمتیوں کو تو اپنے کو بخشوانے اورزیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کی طرف مسنون اعمال کے ذریعے اورزیادہ دھیان دیناچاہئے۔البتہ بدعات سے اجتناب کرتے ہوئے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت