فهرس الكتاب

الصفحة 1757 من 3890

کتاب: لباس کے احکام ومسائل

1757 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ هُوَ الطَّيَالِسِيُّ عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اكْتَحِلُوا بِالْإِثْمِدِ فَإِنَّهُ يَجْلُو الْبَصَرَ وَيُنْبِتُ الشَّعْرَ وَزَعَمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ لَهُ مُكْحُلَةٌ يَكْتَحِلُ بِهَا كُلَّ لَيْلَةٍ ثَلَاثَةً فِي هَذِهِ وَثَلَاثَةً فِي هَذِهِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ وَابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ عَلَى هَذَا اللَّفْظِ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قَالَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ نَحْوَهُ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عَلَيْكُمْ بِالْإِثْمِدِ فَإِنَّهُ يَجْلُو الْبَصَرَ وَيُنْبِتُ الشَّعْرَ

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:' اثمدسرمہ لگاؤ اس لیے کہ وہ بینائی کو جلابخشتا ہے اورپلکوں کا بال اگاتاہے' ، نبی اکرمﷺ کے پاس ایک سرمہ دانی تھی جس سے آپ ہررات تین سلائی اس (داہنی آنکھ) میں اورتین سلائی اس (بائیں آنکھ ) میں سرمہ لگاتے تھے '۔

امام ترمذی کہتے ہیں:۱- ابن عباس کی حدیث حسن غریب ہے،۲- ہم اس لفظ کے ساتھ صرف عباد بن منصور کی روایت سے جانتے ہیں،۳- اس باب میں جابراورابن عمر رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ۔اس سند سے بھی ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔

یہ حدیث کئی سندوں سے نبی اکرمﷺ سے آئی ہے ، آپ نے فرمایا:' تم لوگ اثمد سرمہ لگاؤ ، اس لیے کہ وہ بینائی کو جلابخشتاہے ، اور پلکوں کے بال اگاتاہے۔

نوٹ: (پہلا ٹکڑا شواہد کی بنا پر صحیح لغیرہ ہے، ورنہ اس کے راوی 'عباد بن منصور' مدلس ومختلط ہیں)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت