فهرس الكتاب

الصفحة 814 من 3890

کتاب: حج کے احکام ومسائل

814 حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ وَرْدَانَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنْ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفِي كُلِّ عَامٍ فَسَكَتَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ فِي كُلِّ عَامٍ قَالَ لَا وَلَوْ قُلْتُ نَعَمْ لَوَجَبَتْ فَأَنْزَلَ اللَّهُ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَسْأَلُوا عَنْ أَشْيَاءَ إِنْ تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ عَلِيٍّ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَاسْمُ أَبِي البَخْتَرِيِّ سَعِيدُ بْنُ أَبِي عِمْرَانَ وَهُوَ سَعِيدُ بْنُ فَيْرُوزَ

علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب یہ حکم نازل ہوا کہ' اللہ کے لیے لوگوں پر خانہ کعبہ کا حج فرض ہے جو اس تک پہنچنے کی طاقت رکھیں'، تولوگوں نے پوچھا: اللہ کے رسول! کیاحج ہرسال (فرض ہے) ؟ آپ خاموش رہے۔ لوگوں نے پھرپوچھا: اللہ کے رسول ! کیاہرسال؟ آپ نے فرمایا:نہیں،اور' اگر میں ہاں کہہ دیتا تو (ہرسال ) واجب ہوجاتا اورپھر اللہ نے یہ حکم نازل فرمایا:' اے ایمان والو! ایسی چیزوں کے بارے میں مت پوچھاکرو کہ اگر وہ تمہارے لیے ظاہر کردی جائیں تو تم پر شاق گزریں'۔

امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- علی رضی اللہ عنہ کی حدیث اس سندسے حسن غریب ہے، ۲- ابوالبختری کانام سعید بن ابی عمران ہے اور یہی سعید بن فیروز ہیں،۳- اس باب میں ابن عباس اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

نوٹ: (سند میں ابوالبختری کی علی رضی اللہ عنہ سے معاصرت وسماع نہیں ہے، اس لیے سند منقطع ہے)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت