فهرس الكتاب
1678 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَنْبَأَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ ابْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو عَلَى الْأَحْزَابِ فَقَالَ اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ سَرِيعَ الْحِسَابِ اهْزِمْ الْأَحْزَابَ اللَّهُمَّ اهْزِمْهُمْ وَزَلْزِلْهُمْ قَالَ أَبُو عِيسَى وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرمﷺ کو (غزوہ احزاب میں) کفارکے لشکروں پر بددعاء کرتے ہوئے سنا،آپ نے ان الفاظ میں بددعاء کی'اللَّہُمَّ مُنْزِلَ الْکِتَابِ سَرِیعَ الْحِسَابِ اہْزِمْ الأَحْزَابَ، اللَّہُمَّ اہْزِمْہُمْ وَزَلْزِلْہُمْ ' ۱؎ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ،۲- اس باب میں ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے بھی حدیث مروی ہے ۔
۱؎: کتاب نازل کرنے اور جلد حساب کرنے والے اللہ ! کفار کے لشکروں کو شکست سے دوچار کر، ان کو شکست دے اور ان کے قدم اکھاڑدے۔ اس ضمن میں اور بھی بہت ساری دعائیں احادیث کی کتب میں موجودہیں، بعض دعائیں امام نووی نے اپنی کتاب 'الأذکار'میں جمع کردی ہیں۔