فهرس الكتاب

الصفحة 620 من 3890

کتاب: زکاۃ وصدقات کے احکام ومسائل

620 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ عَفَوْتُ عَنْ صَدَقَةِ الْخَيْلِ وَالرَّقِيقِ فَهَاتُوا صَدَقَةَ الرِّقَةِ مِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ دِرْهَمًا دِرْهَمًا وَلَيْسَ فِي تِسْعِينَ وَمِائَةٍ شَيْءٌ فَإِذَا بَلَغَتْ مِائَتَيْنِ فَفِيهَا خَمْسَةُ دَرَاهِمَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ وَعَمْرِو بْنِ حَزْمٍ قَالَ أَبُو عِيسَى رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ الْأَعْمَشُ وَأَبُو عَوَانَةَ وَغَيْرُهُمَا عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ عَنْ عَلِيٍّ وَرَوَى سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَابْنُ عُيَيْنَةَ وَغَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ وَسَأَلْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَعِيلَ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ كِلَاهُمَا عِنْدِي صَحِيحٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ يُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ رُوِيَ عَنْهُمَا جَمِيعًا

علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: 'میں نے گھوڑوں اور غلاموں کی زکاۃ معاف کردی ہے ۱؎ تو اب تم چاندی کی زکاۃ اداکرو۲؎ ، ہرچالیس درہم پر ایک درہم، ایک سونوے درہم میں کچھ نہیں ہے، جب دوسو درہم ہوجائیں تو ان میں پانچ درہم ہیں ۳؎ ۔

امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- اعمش اورابوعوانہ، وغیرہم نے بھی یہ حدیث بطریق: ' أَبِی إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَۃَ، عَنْ عَلِیٍّ 'روایت کی ہے، اور سفیان ثوری، سفیان بن عیینہ اور دیگرکئی لوگوں نے بھی بطریق: ' أَبِی إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِیٍّ ' روایت کی ہے، ۲-میں نے محمدبن اسماعیل بخاری سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: ابواسحاق سبیعی سے مروی یہ دونوں حدیثیں میرے نزدیک صحیح ہیں، احتمال ہے کہ یہ حارث اور عاصم دونوں سے ایک ساتھ روایت کی گئی ہو (توابواسحاق نے اسے دونوں سے روایت کیاہو) ۳- اس باب میں ابوبکر صدیق اور عمروبن حزم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

۱؎: جب وہ تجارت کے لیے نہ ہوں۔

۲؎: رقہ خالص چاندی کو کہتے ہیں خواہ وہ ڈھلی ہو یا غیرڈھلی۔

۳؎: اس سے معلوم ہواکہ چاندی کا نصاب دوسودرہم ہے اس سے کم چاندی میں زکاۃ نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت