فهرس الكتاب

الصفحة 2935 من 3890

کتاب: قرآن کریم کی قرأت وتلاوت کے بیان میں

2935 حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ عَنْ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ ظَهَرَتْ الرُّومُ عَلَى فَارِسَ فَأَعْجَبَ ذَلِكَ الْمُؤْمِنِينَ فَنَزَلَتْ الم غُلِبَتْ الرُّومُ إِلَى قَوْلِهِ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ قَالَ فَفَرِحَ الْمُؤْمِنُونَ بِظُهُورِ الرُّومِ عَلَى فَارِسَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَيُقْرَأُ غَلَبَتْ وَ غُلِبَتْ يَقُولُ كَانَتْ غُلِبَتْ ثُمَّ غَلَبَتْ هَكَذَا قَرَأَ نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ غَلَبَتْ

ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنگ بدر کے موقع پر رومی (اہل کتاب نصاریٰ) اہل فارس (آتش پرست مجوسیوں) پر غالب آگئے ۔ تویہ چیز مسلمانوں کوبڑی پسندآئی اور اسی موقع پر (الم غُلِبَتِ الرُّومُ سے یَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ) تک کی آیات نازل ہوئیں ۱؎ ۔چنانچہ مسلمان اہل روم کے اہل فارس پر غلبہ سے خوش ہوئے ۲؎ ۔

امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث اس سندسے حسن غریب ہے،۲- غَلَبَتْ اور غُلِبَتْ دونوں پڑھاجاتا ہے۔ کہتے ہیں: اہل روم پہلے مغلوب ہوئے پھر غالب آگئے ، ایسے ہی نصر بن علی نے غَلَبَتْ پڑھاہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت